پاکستانی کبوتربازوں کے لئے سنہری موقع

pigeons in ksa
کیپشن: pigeons in ksa
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستانی کبوتر بازوں کے لئے سنہری موقع، سعودی عرب نے کبوتروں کی افزائش نسل کے لئے منصوبہ منظور کرلیا، 2025تک کبوتروں کی تعداد 45 ملین تک پہنچانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا ہے کہ مملکت میں فی الحال کبوتروں کی تعداد 16 ملین ہے جو کہ شکار اور دیگر وجوہات کی بنا پر کم ہوتی جارہی ہے اس لئے کبوتروں کی افزائش نسل کے پروگرام کی منظوری دیدی گئی ہے  اس حوالے سے  2025 تک  سعودی عرب  میں کبوتروں کی تعداد 45 ملین تک پہنچانے کی کوشش جائے گی۔ 

 ایک رپورٹ  کے مطابق  کبوتروں کے شکار  پربھی پابندی لگائی جاسکتی ہے تاہم نسلی کبوتروں کی  تعداد بذریعہ بریڈنگ رفتہ رفتہ بڑھائی جائے گی تاکہ ایکو سسٹم بھی متاثر نہ ہو۔زرعی کمپنیوں کو کبوتروں کی افزائش کے حوالے سے  راغب کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے منصوبے  بھی متعارف کرائے جائیں  گے۔کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو کبوتروں کی پیداوار اور ان کے تحفظ یقینی  بنانے کا ہدف دیا جائے گا۔