پنجاب یونیورسٹی کا آرمی شہدا کےبچوں کوسکالرشپس دینےکافیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کا آرمی شہدا کےبچوں کوسکالرشپس دینےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب یونیورسٹی آرمی شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم اور سکالر شپس دے گی جس کیلئے  جی ایچ کیو کو خط لکھ دیا  گیا۔

 پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے  آرمی شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم اور سکالر شپس  دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پنجاب یونیورسٹی نے جی ایچ کیو  کو خط ارسال کیا ہے جس میں میرٹ پر نامینیشنز مانگ لیں گئیں ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے آرمی شہداء کے بچوں کیلئے یونیورسٹی کے ہر ڈیپارٹمنٹ میں دو سیٹیں مختص کردیں گئیں، آرمی شہداء کے بچوں ے ٹیویشن فیس اور ہاسٹل فیس نہیں لی جائے گی۔پنجاب یونیوسٹی  کی جانب سے طلبہ کو ماہانہ پانچ ہزار سکالر شپس دیا جائے گا۔