بڑی سکرین پر فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کا شوق تھانیدار کو لے ڈوبا

LED
کیپشن: LED
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ(رضوان نقوی) بڑی سکرین پر فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کا شوق تھانیدار کو لے ڈوبا، تھانہ بادامی باغ کا سب انسپکٹر ارشد باجوہ رشوت میں ایل ای ڈی لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

تھانہ بادامی باغ کا سب انسپکٹر ارشد باجوہ ایک ہفتہ قبل جوزف کالونی چوکی کا انچارج بنا اور رینٹ اے کار کے مالک شاہ رخ کو بلیک میل کرتے ہوئے ایل ای ڈی طلب کی، متاثرہ شہری نے اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا اور سب انسپکٹر کو 43 انچ کی ایل ای ڈی لیتے رنگے ہاتھوں پکڑوا دیا، اینٹی کرپشن نے تھانیدار کو ہتھکڑی لگا کر مقدمہ درج کرلیا۔

چوکی انچارج ارشد باجوہ نے جواز پیش کیا کہ وہ گاڑی رینٹ پر لینے گیا تھا، مدعی نے زبردستی ایل ای ڈی تحفہ میں دے دی۔

دوسری جانب   لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کے تبادلوں کی تیاریاں کر لی گئیں، ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتیوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کے انٹرویوز لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز، انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت ایس ایس پی ایڈمن شامل ہیں، کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر کے سی سی پی او  لاہورسے منظوری لے گئی، منظوری کے بعد ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer