ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹد نے مصباح الحق کو الوداع کہہ دیا

 اسلام آباد یونائیٹد نے مصباح الحق کو الوداع کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 6 کی تیاریاں عروج پر ہیں، 2 بار کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع  نہ کرنے اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مصباح الحق اور ٹیم اونر علی نقوی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصباح الحق کا معاہدہ رینیو نہیں کر رہے  تاہم مصباح الحق کے لیے نیک خواہشات اور ان کی  بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ مصباح الحق اسلام  آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح الحق فارغ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مصباح الحق نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹد کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار  بھی کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer