ویرات کوہلی کے ستارے گردش میں

ویرات کوہلی کے ستارے گردش میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی12 سال میں پہلی بار تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے میں ناکام رہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد وطن واپس روانہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی قسمت کا ستارہ گردش میں رہا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 12 سال بعد کلینڈر ایئر میں کسی بھی فارمیٹ میں کوئی سنچری نہ بناسکے۔دورہ آسٹریلیا میں کوہلی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد منگل کو ایڈیلیڈ سے وطن واپس لوٹے۔

کوہلی کے شاندار کیرئیر میں 12 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کے بلے نے ایک بھی سنچری بنانے میں ان کا ساتھ نہ دیا۔ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی شروعات 2008 ء میں کی تھی۔ کورونا سے متاثر سال 2020 میں کوہلی نے 9 ون ڈے کھیل کر 431 رن بنائے، ان کا سال کا بہترین سکور 89 رنز رہا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں موجود بھارتی ٹیم کل دوسرے ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے گی تو کپتان ویرات کوہلی کا ساتھ میسر نہ ہوگا، چونکہ وہ اپنے پہلے بچے کی متوقع  پیدائش کے سلسلے میں وطن واپس لوٹ آئے تھے۔ 

جاری ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیاتھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer