رینٹ اے کار کمپنی کا غریب شہری سے انوکھا فراڈ

رینٹ اے کار کمپنی کا غریب شہری سے انوکھا فراڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) منزل وینچر رینٹ اے کار کمپنی جیل روڑ کا غریب شہری سے انوکھا فراڈ، شہری بچوں کے ہمراہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا، رینٹ سے کمپنی مالکان کہتے ہیں کہ ایڈوانس دو، گاڑی آپ کی ہوئی کچھ عرصہ بعد گاڑی چھین لیتے ہیں۔

عوامی کالونی چونگی امرسدھو کے رہائشی محمد ذوالقرنین نے منزل وینچر رینٹ اے کار کمپنی جیل روڑ مالکان کیخلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار اپنے بچوں کے ساتھ سیشن عدالت آیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ منزل وینچر رینٹ اے کار کمپنی مالکان طارق زمان خرم اور علی نے میرے ساتھ فراڈ کیا۔

دو سال قبل پچاس ہزار ایڈوانس دیا اور گاڑی کا 35 ہزار ماہانہ کرایہ کی ادائیگی کرتا رہا۔ لاک ڈاؤن کے دوران آمدن کم ہوئی پھر ادھار پکڑ کر ادائیگی کرتا رہا لیکن جب لاک ڈاؤن ختم ہوا تو مالکان نے گاڑی چھین لی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا میں غریب آدمی ہوں مجھے چار لاکھ کا نقصان ہوا ادھا پکڑ کر ان کو رقم دی۔

 منزل وینچر کمپنی مالکان جھانسا دیتے رہے کہ دو لاکھ دس ہزار مزید دینے پر گاڑی آپ کو قسطوں پر دے دینگے اور اب مالک بن جائیں گے۔ درخواست گزار نے عثمان شامی ایڈووکیٹ کی وساطت سے استدعا کی ملزمان کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا جائے۔