ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (عثمان علیم) وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت کا میگا پراجیکٹس کے فنڈز کے حصول کیلئے سرکاری اراضی کی لیز اور فروخت کا فیصلہ، چیف سیکرٹری کی تمام محکموں کو جگہوں کی نشاندہی کی ہدایات کردی۔ 

سرکاری زمین کی لیز اور فروخت کے ذریعے میگا پراجیکٹس کیلئے فنڈز کے حصول کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت چیف سیکرٹری نے کی جبکہ اجلاس میں خزانہ، آبپاشی، زراعت، لائیو سٹاک، اوقاف، کوآپریٹو کے محکموں کے سیکرٹریز،سیکرٹری کالونیز، چیئر پرسن پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے میگا پراجیکٹس کے فنڈز کے حصول کیلئے سرکاری اراضی کو لیز پر دینے اور فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، محکموں کو زمین کی نشاندہی کرنے اور اسکے استعمال سے متعلق لائحہ عمل مرتب کرنے کے سلسلے میں ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت  نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کے تمام رنگ روڈز  کی ذمہ داریاں تفویض ہوں گی جبکہ نام بھی پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی ہوجائے گا، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے ترمیمی مسودہ تیار کرلیا۔

 قانون سازی کے لئے مسودہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ارسال کر دیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ قانون اور پھر پنجاب اسمبلی سے منظوری کیلئے ترمیمی ایکٹ بھیجا جائے گا، قانون میں ترمیم کے بعد راولپنڈی رنگ روڈ بھی موجودہ اتھارٹی کے دائرہ کار میں آجائے گا، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ رنگ روڈ اتھارٹی کا قیام جولائی دوہزار گیارہ کو عمل میں لایا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer