ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی سمندر اسلام آباد کا گند صاف کرے گا:مولانا فضل الرحمان

عوامی سمندر اسلام آباد کا گند صاف کرے گا:مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔

مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان فتح یاب ہونے تک جہاد کرتا ہے، پوری قوم کو ظالمانہ تسلط کا سامنا ہے، ہم نے عوام کے ساتھ مل کر  ناجائز اور نااہل حکمران کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے، اس حکومت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ نوکریاں دوں گا اور ملک میں شہد اور دودھ کی نہریں بہیں گی، لیکن اس حکومت نے تو ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، ہمارے دو ممالک ہم سے ناراض ہو گئے ہیں، دوست ممالک کے دور ہونے سے پاکستان تنہا ہوگیا ہے، آپ پر پرائے تو کیا اپنے بھی اعتبار کرنے کو تیار نہیں، مہنگائی کے ذمہ دار جتنے عمران خان ہیں، اتنے ان کو لانے والے بھی ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پہلے سے اس حکومت کو نااہل کہتے تھے، لیکن اب تو انہوں نے خود بھی اپنی نااہلی کااعترف کرلیا ہے، کل انہوں نے کہا کہ میرے پاس ٹیم اچھی نہیں، میں کہتا ہوں آپ بھی نااہل ہیں اور آپ کی ٹیم بھی نااہل ہے، ایران اور افغانستان کی معیشت پاکستان سے بہتر ہے، چین نے 14 فیصد شرح سود پر پاکستان کو قرضہ دیا، چین سے پیسے لے کر سعودی عرب کو دے دیئے گئے اور اب عمران خان کہتے ہیں میں فضل الرحمان کو حساب دینا ہوگا، عمران خان ابھی میرے احتساب کے شکنجے میں ہیں، حکومت کا تختہ الٹنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer