صحت مند ناشتے کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کوشاں

صحت مند ناشتے کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی کوشاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ساڑھے 3 سو ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، 2 سیل، 59 کو جرمانے، تمام کو اصلاحی نوٹس اور 100 لیٹر استعمال شدہ آئل، 2 من ناقص دہی،60 لیٹر لسی،50 کلو زائد المیعاد گوشت، 500 باسی سموسے اور کھلے رنگ برآمد کرلئے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی جانب سے کارروائی کے دوران مختلف شہروں میں 350 ناشتہ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ معیار پر پورا نہ اترنے والے دو پوائنٹس سیل، 59 کو جرمانے جبکہ معمولی نقائص پر تمام 350 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس اور تفصیلی ہدایت نامے جاری کیے گئے۔

ٹیموں نے 100 لیٹر استعمال شدہ آئل،2 من ناقص دہی،60 لیٹر لسی،50 کلو زائد المیعاد گوشت، 500 باسی سموسے، کھلے رنگ برآمد کرلئے۔ ڈی جی عرفان میمن کے مطابق ناقص گھی اور مصالحہ جات کے استعمال پر ناشتہ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔

خراب آٹا، باسی سالن اور پیکنگ کیلئے ردی کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا، پلاسٹک کے گندے برتنوں کی موجودگی اور نیلے کیمیکل ڈرموں میں پینے کا پانی رکھا گیا تھا۔