(قیصر کھوکھر) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز، (ن) لیگ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت کو درخواست دیدی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے جس کے ساتھ ہی 4 ہفتوں کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کا وقت بھی آج ختم ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت کو درخواست دیدی ہے، ضمانت میں توسیع کی درخواست ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کوجمع کروادی گئی ہے۔
خواجہ حارث کی جانب سےلکھی گئی درخواست عطاءاللہ تارڑ نے جمع کروائی، درخواست میں میاں محمد نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی لگائی گئی ہیں،ہائیکورٹ نے ضمانت میں توسیع کیلئےپنجاب حکومت سے رابطہ کرنیکی ہدایت کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، وہ علاج کی وجہ سے ابھی پاکستان نہیں آسکتے، ان کی ضمانت میں توسیع دی جائے۔