(زین مدنی ) ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کی فائرنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں اداکارہ فائر کرنے سے پہلے پشتو ڈائیلاگ کہتی نظر آرہی ہیں یہیں ٹھہرو، میں تمہیں نہیں بخشوں گی، سوشل میڈیا صارفین نے ثروت گیلانی کے کھلے عام فائرنگ کرنے اور اسے وائرل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں ثروت گیلانی نے کسی قانونی مسئلے پر پھنسنے کے خدشے کے باعث ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام سے ہٹا دیا کیونکہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود شوٹنگ کے دوران ثروت گیلانی نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔