ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کیلئے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان کیلئے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑی خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہباز علی) سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بڑی خبر سامنے آگئی۔

گرین شرٹس نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں263 رنز کے بڑے مارجن سے شکست د ی جس کے بعد اب نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی الیون کی ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں پوزیشن پر آگئی ہے، پاکستانی ٹیم کے اس وقت 85 پوائنٹس ہیں اور اسے آٹھویں نمبر پر براجمان ویسٹ انڈین ٹیم پر4 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے، بھارتی اس وقت 120 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ نے 112 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے  102 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے اور ان کے درمیان محض اعشاریائی پوائنٹس کا فرق ہے، سری لنکن ٹیم 92 پوائنٹس کےساتھ چھٹی، ویسٹ انڈین ٹیم 81 پوائنٹس لے کر آٹھویں، بنگلہ دیش60 پوائنٹس کے ساتھ نویں، افغانستان کی ٹیم 49 پوائنٹس کے ساتھ دسویں اور زمبابوے کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں نمبر پر براجمان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer