ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی فوری ٹرانسفر کیلئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

گاڑیوں کی فوری ٹرانسفر کیلئے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) گاڑیوں کی فوری ٹرانسفراورسسٹم کو شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، اوپن لیٹر، جعلی ٹرانسفر، ٹیکس کولیکشن اور ای چالاننگ کو موثربنانے کے لیے نیا سسٹم ضروری ہے۔

گاڑیوں کی ٹرانسفرکے لیے محکمہ ایکسائز نےنئی پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ اب اوپن لیٹرپرگاڑیاں نہیں چلیں گی۔  گاڑی خریدنےاورفروخت کرنیوالے کی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی، ای چالاننگ کو موثربنانے کے لیے اوپن لیٹر کا خاتمہ ضروری ہے، ٹرانسفرٹیکس کولیکشن یقینی ہوگی اورریونیو بھی بڑھے گا۔

 نئی پالیسی کا نفاذ جلد کردیا جائے گا، انہوں نےکہا کہ بائیومیٹرک کا نظام آؤٹ سورس کردیا جائے گا اور کمپنی گھروں میں جا کربھی صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق کرے گی۔ گھرجا کرتصدیق کرنے کی فیس الگ سے وصول کی جائےگی، اس حوالے سے تیارکردہ سمری جلد ہی سیکرٹری ایکسائزکوبھجوائی جائے گی جسکی حتمی منظوروزیراعلیٰ دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer