پانچ سال میں ایک بھی ملزم کو سزا نہیں ہوئی ،پولیس کیاکہتی ہے

پانچ سال میں ایک بھی ملزم کو سزا نہیں ہوئی ،پولیس کیاکہتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان نذیر) ناقص تفتیش یا قانونی سقم؟گزشتہ پانچ سالوں میں ڈکیتی و چوری کےکسی ایک ملزم کوبھی پولیس سزا نہ دلا سکی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے آئےروز سٹریٹ کرائم کے ملزمان کی گرفتاریوں کے بس دعوے ہی منظر عام پرآتےہیں، گزشتہ پانچ سالوں میں لاہور پولیس نے درج کیے گئےمقدمات کے 2 لاکھ 52 ہزار 718 ملزمان گرفتارکیے، قتل ،ڈکیتی قتل اورمنشیات سمیت دیگرسنگین مقدمات کے1لاکھ 69 ہزار 979 ملزمان گرفتارکیےگئے،  جن میں ڈکیتی ،چوری ،گاڑی اور موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھیننے او رنقب زنی کے 82 ہزار 739 ملزمان شامل ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کسی 1 ملزم کو بھی عدالت سے سزا نہیں دلائی جا سکی، گزشتہ پانچ سالوں میں سزا دلانےکا تناسب صرف 27 فیصد رہا ، پولیس کاماننا ہےکہ انویسٹی گیشن ونگ میں خامیوں کےساتھ ساتھ سست نظام عدل کی وجہ سے بھی مدعی مقدمہ کیس کی پیروی نہیں کرتے ، گرفتارکیےگئےملزمان کو 90 روز جیلوں میں رکھنے کےبعدضمانتوں پررہا کردیاجاتا ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں درج مقدمات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز آج بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer