(عابد چودھری) مالکان کے گھر سے سات لاکھ کے پرائز بانڈز چوری کرنے والی ملازمہ اور اسکے باپ کے خلاف مقدمہ درج جبکہ گھریلو ملازمہ نے بھی پولیس اسٹیشن شادمان میں مبینہ زیادتی کی درخواست دے دی ۔
پولیس کے مطابق شادمان کے علاقہ فیز 1 کے رہائشی شیخ امتیاز کے گھر کرن نامی ملازمہ چھ ماہ سے کام کر رہی تھی جس نے چند روز قبل گھر میں پڑے سات لاکھ مالیت کے پرائز بانڈز چرائے اور پھر اپنے باپ کو دے دیئے جبکہ پولیس نے بھی واردات کا مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ درج ہونے پر گھریلو ملازمہ کرن کے والد نے شیخ امتیاز اور اسکے بیٹے کے خلاف کرن سے مبینہ زیادتی کی درخواست دے دی اور مقدمہ درج نہ ہونے پر پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ۔
پولیس کا کہنا تھاکہ گھریلو ملازمہ نے گھر سے پرائز بانڈز چرائےا ورپھر اپنی چوری کو چھپانے کے لئے مالکان کے خلاف زیادتی کی درخواست دے دی ، ابھی تک کو ئی سراغ نہیں ملا کہ اصل واقعہ کیا رونما ہوا ہے جبکہ ملازمہ کا میڈیکل کروایا جا رہااور رپورٹ میں حقائق واضح ہو جائیں گے۔
مزید اہم خبروں کیلئے لنک کلک کریں:
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos