(وقار/شاہد)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں بری جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدالت نےسات سال قید اور اڑھائی کروڑ ڈالرجرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےقائدمیاں نوازشریف کی قسمت کافیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد میں سنادیا گیا، عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس سے بری کردیا، جبکہ العزیزیہ ریفرنسں میں 7سال قید اور اڑھائی کروڑ ڈالرجرمانے کی سزا سنائی گئی، فیصلے کے وقت نوازشریف کمرہ عدالت میں اپنی نشست پرموجود تھے، فیصلہ کے بعد نواز شریف نے عدالت سے اپیل کی کہ مجھے اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے، جس پر عدالت ان کی درخواست منظور لی۔
کمرہ عدالت میں پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی میاں نوازشریف کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے، سابق وزیراعظم کی سزا کاسن کر لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور حکومت کے خلاف نعرےبازی کی، لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، نوازشریف کے ساتھ ظلم کرنےوالوں کے ساتھ کل ظلم ہوگا، کارکنوں نے ٹی وی سکرینز کو بھی توڑ دیا، فیصلہ سن کر کچھ کارکن بے ہوش گئے، جبکہ نواز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سنٹرل جیل لاہور شہباز شریف کے ساتھ ہی رکھا جائے گا، مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے انشااللہ ختم ہوجائیں گے جو باقی رہ جائے گاوہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفین پر ظلم کابوجھ جس کو وہ ڈھونڈتے رہیں گے۔
فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نا بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔ اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہنواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اورمہر ہے https://t.co/An96FvDBcZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
حکومتیں اپنے کردار اور کارکردگی پر چلتی ہیں،سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر نہیں۔ یہ حکومت کی کمزوری کی دلیل ہے۔ حکومتی اہلکار ہر روز یہ سوچ کر دفاتر کا رخ کرتے ہیں نواز شریف کے خلاف آج کیا کرنا ہے۔ نواز شریف انشاءاللہ اور مضبوط ہو گا۔ واپس آئے گا۔ جلد!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 24, 2018
قبل ازیں لاہورمیں ٹی وی سکرینزلگاکرنوازشریف کے خلاف کیسز کا فیصلہ سننے کے انتظامات کئے گئے، نصیرآبادمیں صدرمسلم لیگ ن لاہورپرویزملک،ایم این اےکرن ڈار، سیدتوصیف شاہ ،ایم پی اےسعدیہ تیمور ڈپٹی مئیرسواتی خان و دیگر پہنچے،نوازشریف کی رہائی کے لئے لیگی کارکنوں کی جانب سےیونین کونسل227بوستان کالونی میں دعاکااہتمام کیاگیا ،چیئرمین رائےلیاقت علی ،وائس چیئرمین حاجی انوراوررہنمایوتھ ونگ ملک بلاول اعوان سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پرکارکنوں کی جانب سے اپنے قائد کے حق میں نعرے"میاں جدوں آئے گا،لگ پتا جائےگا'' لگائے گئے،نواز شریف کےحق میں فیصلےکیلئےدعائیں بھی کیں گئیں، کارکنوں کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو انتقام کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے،جس کے ملکی سیاست پر دورس نتائج برآمد ہونگے۔
مزید اہم خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں:
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos