(عابد چودھری) ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی انکوائری رپورٹ پرسابق سی ای او سرگودھا یونیورسٹی جاوید احمد کی ہتھکڑیوں میں موت پر سب انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر نے فرائض میں غفلت ثابت ہونے پر ایک سب انسپکٹر اور دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایمر جنسی پولیس گارڈ زانچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد القیوم، ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم اور کانسٹیبل عمران کو معطل کیا گیا، معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
رپورٹ کے مطابق متوفی جاوید احمد کی ہتھکڑیاں نہ کھولنے میں ایمر جنسی پولیس گارڈز کے اہلکاروں کی بدنیتی شامل نہیں تھی، انکوائری رپورٹ کے مطابق ایمر جنسی پولیس گارڈز نے قانون پر عمل پیرا ہونے کیلئے محتاط ہونے کی کوشش کی ۔