ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ قائد کنونشن کا اہتمام، پی ٹی آئی کارکنان بد اخلاقی پر اتر آئے

یومِ قائد کنونشن کا اہتمام، پی ٹی آئی کارکنان بد اخلاقی پر اتر آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان تحریک انصاف کے کنونشن میں کارکنوں نے ایوان اقبال کو لڑائی کا اکھاڑا بنا دیا۔ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی تقریر اُدھوری چھوڑ کر چلے گئے۔کارکنان پہلے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگاتے رہے، پھر ہمیں کیوں نہیں بلایا کے نعرے لگانے لگے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور نے قائد اعظم ڈے کے حوالے سے لاہور میں کنونشن کا اہتمام کیا۔ لیکن اس کے کارکن قائد کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم کو بھول بد اخلاقی پر اتر آئے۔ کارکنان پہلے مجھے کیوں نکالا کے نعرے لگاتے رہے، پھر ہمیں کیوں نہیں بلایا کے نعرے لگانے لگے۔دھڑے بندی کا شکار جماعت کے کارکنوں کے دل میں لگی آگ پر تیل اس وقت ڈالا گیا جب رکنِ قومی اسمبلی شفقت محمود نے خطاب شروع کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شفقت محمود کی تقریر ختم ہوئی تو شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی کہ تمام رہنماؤں کو بلایا گیا ہے۔ جو نہیں آئے ان کی مرضی ہے۔شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران ایک علیم خان زندہ باد کے نعرے لگ رہے تھے جبکہ دوسری جانب سےعلیم خان مردہ باد کے نعرے گونج رہے تھے۔ کارکن آپس میں لڑتے لڑتے زخمی بھی ہو گئے۔ تمام رہنماؤں نے قائد کے جنم دن کا کیک کاٹا لیکن کھائے بغیر ہی چل دیئے۔