اراکین کی ناراضگیاں، پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں مسلسل تاخیر

اراکین کی ناراضگیاں، پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں مسلسل تاخیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پنجاب اسمبلی میں اجلاسوں کا تسلسل کئی روز سے تاخیر کا شکار، اسمبلی اراکین کی ناراضگیوں کے باعث صوبائی حکومت اجلاس بلانے سے قاصر، تین اراکین اسمبلی کے موصول ہونے والے استعفے بھی منظور نہ ہو سکے۔

  (سٹی 42)اسمبلی قواعد کے مطابق ایک پارلیمانی سال میں حکومت کا کم از کم سو دن کا اجلاس کرنا ہوتا ہے۔ رواں پارلیمانی سال میں  حکومت اسمبلی اب تک تینتالیس دن کا اجلاس  کر سکی ہے۔حکومت کو مزید 57 دن  درکار ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی کے استعفوں اور ناراضگی کے باعث حکومت اسمبلی کا اجلاس بلوانے میں قاصر ہے ۔

 واضع رہے کہ ختم نبوت کے معاملہ پر متعدد اراکین اسمبلی ناراض ہیں۔ تین اراکین اسمبلی کے استعفے سپیکر کو موصول ہو چکے ہیں۔ جن کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا۔

مزید دیکھیے: