ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سعد رفیق نے ڈاکٹر طاہر القادری کو مذاکرات کیلئے دعوت دے دی

خواجہ سعد رفیق نے ڈاکٹر طاہر القادری کو مذاکرات کیلئے دعوت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپہ سالار اور ن لیگ کا ایک ہی بیانیہ ہے، قادری صاحب اپنا کندھا استعمال نہ ہونے دیں۔ جاوید ہاشمی کہتے ہیں تمام ادارے ملک کی ہڈیوں کا کچومر نہ بنائیں۔ فوج سیاست کے معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دے۔

الحمرا ہال میں خواجہ رفیق کی پنتالیسویں برسی کے موقع پر سینئر سیاسی رہنماء جاوید ہاشمی نے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو حرف تنقید بنایا۔ انھوں نے کہا کہ فوج فیصلہ کر لے کہ ملک کیسے چلانا ہے۔ ججز وہ فیصلے نہ دیں جو انکے آئینی اختیار میں نہیں۔وزیر داخلہ احسن اور خواجہ سعد نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ڈاکٹر طاہر القادری کو دھرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دی ۔ دونوں رہنما عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی مخالفین پر خوب برسے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا کرپٹ ترین لیڈر ہے جس کی چھتری تلے کرپشن کی انتہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔

رہنماء ایم کیو ایم پاکستان اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے اپنی پارٹی کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہوری قوتیں انھیں جمہوریت کا سہولت کار کہتی ہیں۔ دوسری طرف سہولت یافتہ تنظیمیں ہیں جو جمہوریت چلنے نہیں دیتیں۔ مسلم لیگ ن موروثی سیاست سے نکلے گی تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سیمینار میں خواجہ رفیق شہید فاونڈیشن کی جانب سے جمہوریت کے تسلسل، سازشی عناصر کی نشاندہی، ٹرمپ کی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی مزمت سمیت چھ نکات پر مشتمل قرارداد پیش کی گئی۔ جو شرکا نے منظور کر لی۔

مزید دیکھئے: