چیف جسٹس نے میوہسپتال کا دورہ کرکے ثواب کا کام کیا: چوہدری پرویز الہی

چیف جسٹس نے میوہسپتال کا دورہ کرکے ثواب کا کام کیا: چوہدری پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میو ہسپتال نہ جائیں تو کیا عوام کو مرتا چھوڑ دیں؟ کہتے ہیں کہ میاں شہباز شریف نے ق لیگ کے دورمیں بننے والے سرجیکل ٹاورکا افتتاح نہیں کیا۔

چوہدری پرویزالہیٰ نےکہا کہ چیف جسٹس نے میوہسپتال کا دورہ کرکے ثواب کا کام کیا، اس سے ان لوگوں کے پیٹ میں درد ہوا ہے جن کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو میوہسپتال جانے کی توفیق نہیں جب کہ شہبازشریف کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مریضوں کو ادویات میسرہیں، نہ بیڈ، ق لیگ کے دورمیں بننے والے سرجیکل ٹاور کودس سال سے جان بوجھ کر فعال نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ شہبازشریف اپنی کارکردگی کے ڈھول تو بجارہے ہیں لیکن عملی طورپرعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے آتے ہی سرجیکل ٹاورپرکام روکااورپانچویں منزل گرادی یہی وجہ ہے کہ میو ہسپتال کے دورے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 چودھری پرویزالٰہی نے یقین ظاہر کیا کہ چیف جسٹس عوام دشمنوں کے اعتراضات اور تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کی جانوں کی حفاظت اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔

مزید دیکھئے: