(سٹی42) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری، مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں نے آل پاریٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون پر آل پاریٹیز کانفرنس تیس دسمبر کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ہوگی، جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آل پاریٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، دونوں رہنماوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی دعوت قبول کرتے ہوئے آل پاریٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
مزید دیکھئے: