(سٹی42) ڈیفنس کے علاقہ میں گھر کے سرونٹ کوارٹر میں لگنے والی آگ سے دو سالہ بچی جاں بحق۔ریسکیو نے ایک گھنٹہ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
وائرنگ خراب یا اہل خانہ کی غفلت۔آگ میں جھلس کر دو سالہ فجر ابدی نیند سو گئی۔ ڈیفنس کے علاقہ میں مقامی گھر کے سرونٹ کوارٹر میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی ۔ریسکیو نے ایک گھنٹہ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے وقت دو سالہ فجر اور اس کی چار سالہ بہن نمرہ کمرہ میں موجود تھی۔ نمرہ کو آگ سے نکال لیا گیا ۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فجر کو نہ نکالا جا سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید دیکھیے: