(سٹی 42) جاتی امراء کے باہر لگائے کئی سال پرانے درختوں کی کٹائی کر کے نواز شریف کی سالگرہ کے بورڈ آویزاں کر دے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ 25 دسمبر کو کارکنوں کی جانب سے سیاسی جوش و خروج سے منائی جاتی ہے لیکن ایک طویل مدت سے جاتی امراء کے دروازے سیکورٹی خدشات کے باعث عام کارکنوں کے لئے بند ہے اس کے باعث اب کارکنوں کی جانب سے اپنے قائد کو سالگرہ کی مبارک باد کے پیغام دیے کے لئے سڑکوں پر موجود درختوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
ن لیگی کارکنوں کی جانب سے جاتی امراء کے باہر نواز شریف کی سالگرہ پر مبارکباد کی فلیکسز آویزاں کی گئی ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ قائد کو خوش کرنے کے لیے لگائی جانے والے فلیکسز بورڈ کو سڑکوں پر لگے درختوں کی شاخیں کاٹ کر آویزاں کیا گیا ہے۔
مزید دیکھیے: