پاکستان نے  افغانستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

Pakistan, Srilanka, City42, Afghanistan, Hambantota
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلےگئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاداب خان اور نسیم شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت افغانستان کو سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی۔ پاکستان نے 49 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 301 رنز کا مشکل ہدف حاصل کیا۔ 

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 227 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں پاکستان کی قومی ٹیم نے آخری وکٹ پر  آخری اوور کی پانچویں گیند پر302 رنز بنا کر بظاہر ہاتھ سے نکل چکا میچ جیت لیا اورر اس کےساتھ سیریز بھی جیت لی۔

افغانستان کی اننگز:
افغانستان  کے اوپنر  رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کانہیں مشکل سے پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے، رحمٰن اللہ گرباز کی اننگز میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ دوسرے اوپنر ابراہیم زادران 80 رنز بنا کر اسامہ میر کی بال پر آوٹ ہوئے۔ محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان حشمت اللہ شاہدی 15 اور عبدالرحمٰن 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی باولنگ

نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، اسامہ میر نے 10 اوورز میں 61 رنز  کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، حارث رؤف نے 7 اوورز میں 48 اور شاداب خان نے 10 اوورز میں 53 رنز دیے۔

پاکستان کی بیٹنگ
افغانستان کے دیئے ہوئے 301 رنز کے بڑے ہدف کے پیش نظر پاکستانی اوپنرز نے محتاط آغاز کیا لیکن وہ محض 52 رنز کی شراکت فراہم کر سکے اور  فخر زمان 30 رنز بنا کر فضل حق کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔

 بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ کی اور اسکور 170 رنز تک پہنچا دیا، بابر  کوبھی فضل حق نےشکار کیا، 53 رنز کے انفرادی مجموعے پر وہ آسان گیند پر آوٹ ہو گئے۔

بابر کے پویلین جانے کے بعد  پاکستانی بیٹنگ لائن دباو میں آ گئی، آغاسلمان 14 رنز اور محمد رضوان صرف 2 رنز بناسکے، امام الحق  91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، شاداب  خان نے جارحانہ بیٹنگ کر کے ٹیم کے موران اور رن ریٹ کو سنبھالا دیا اور 35 گیندوں پر 48 رنز بنائےلیکن زیادہ رنز بنانے  کی دھن میں وہ نان اسٹرائیک اینڈ پر  رن آؤٹ ہوگئے۔

سب سے آخر مین وکٹ پر آنے والے نسیم شاہ نے وِنِنگ اننگز کھیلی، انہوں نے 10 رنز بنائے اور فتح افغانستان کے ہاتھوں سے چھین لی۔

افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 3، محمد نبی نے 2 ،مجیب الرحمٰن اور عبدالرحمٰن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے، پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سےکامیابی حاصل کی تھی۔