امریکا نے21 بھارتی سٹوڈنٹ ڈی پورٹ کر دیئے

Indians deported from American Airports, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ویزا دستاویزات میں جعلی اندراجات اور ویزا س کے لئے بتائی گئی معلومات سےمتعلق  سنگین مسائل پر امریکا نے ایک ہی دن میں 21 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا جن میں اکثریت آندھرا پردیش کی سٹوڈنٹ لڑکیوں کی ہے۔

ان سٹوڈنٹ ویزا پر جانے والے بھارتی شہریوں  کو نکالے جانے سے بھارتی میڈا مین بحث چھڑ گئی اور اس معاملہ پر سیاست بھی شروع ہو گئی۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی ویاس جگن موہن ریڈی نے امریکہ سے بڑی تعداد میں تیلگو طلباء کو واپس بھیجنے کے واقعہ ککو نئی دہلی میں وزارت خارجہ میں اٹھانے کا بیان داغ دیا ہے۔  وزیراعلیٰ ریڈی کا دعویٰ ہے کہ نکالے گئے تمام افراد کے پاس اصلی ویزا دستاویزات تھیں جن میں کوئی ہیرا پھیری نہیں تھی۔ اس کے باوجود ان کو نکال دیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہی دن میں 21  بھارتی سٹوڈنٹس کا ڈی پورٹ ہونا ویزا سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے 21 بھارتی پانچ سال تک امریکا جانےکے لیے نااہل ہوگئے، انہیں اٹلانٹا، شکاگو  اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس پر  دستاویزات، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنےکے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ڈی پورٹ ہونے والے زیادہ تر افراد آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ سٹوڈنٹ ہیں۔

طلبا ن کی حیثیت سے جانے والوں نے ڈی پورٹ ہو کر بھارت پہنچنے کے بعد دعویٰ کیا ہےکہ انہیں ڈی پورٹ کرنےکی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی اور ائیرپورٹ پر انٹرویو کے دوران ان سے نامناسب سلوک روا  رکھا گیا۔

واضح رہے کہ ہر سال سینکڑوں بھارتی شہریوں کو جعلی ویزا دستاویزات پکڑے جانے کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔ ان میں سے بیشتر  انسانی سمگلنگ اور جعلسازی کے گروہوں کے زریعہ امریکہ میں گھسنے کی کوشش پر اپنی جمع پونجی خرچ کر کے آتے ہیں اور بھارت واپس جا کر سنگین مالی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔