ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ، ڈالر کی قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا

Dollar Price Hike, Unprecedented price of Dollar against Pakistani rupee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی روپے کے مقابلہ میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ ڈالر آج اوپن مارکیٹ میں بیک وقت  2 روپے مہنگا ہوگیا ، اس کی قیمت 312 روپے سے بڑھ کر 314 روپے کی بلند  ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

قبل ازیں جمعرات کے روز انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت کا نیا ریکارڈ بنا ، انٹربینک میں ڈالر کی ٹرپل سنچری مکمل ہوگئی،انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ میں پہلی بار300روپےکاہوگیا،گزشتہ روز ڈالر 299روپے 64پیسے پہ بند ہوا تھا، بعض ماہرین کے مطابق  بیرونی قرض کی ادائیگی کے سبب روپے پر شدید پریشر ہے جبکہ بعض مارکیٹ پنڈت ڈالر کی نئی ریکارڈ بلندی پر اڑان کا سبب سٹہ بازی کو قرار دے رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 341 روپے کا ہوگیا   جبکہ  برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 399 روپے کا ہوگیا  ،  امارتی درہم 70 پیسے مہنگاہوکر 87 روپے کا ہوگیا اور  سعودی ریال 20 پیسے مہنگاہوکر 84 روپے پر پہنچ گیا ۔