ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

جے یو آئی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچا۔علاوہ ازیں سینیٹر علی ظفر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا 3 رکنی وفد بھی الیکشن کمیشن پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری کو مدعو کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ کر 24 اگست کو دن 2 بجے مدعو کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمٰن کو 24 اگست شام 3 بجے مدعو کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 25 اگست دن 11 بجے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مدعو کیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کو 29 اگست شام 3 بجے مدعو کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آصف علی زرداری کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے ایجنڈے میں حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت شامل ہے۔

اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer