علی وزیر، ایمان مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی  

 علی وزیر، ایمان مزاری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین کو طلب کرلیا۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لیئے گئے ہیں، تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہے ۔

 پراسیکوٹر نے عدالت سے ایمان مزاری اور علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ تین دن دیئے، ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا ہے ۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایمان مزاری اور اسکی والدہ کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اے ٹی سی جج نے ایمان مزاری کی والدہ سے کمرہ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت بھی دیدی۔