ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھرنے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق مکی آرتھر افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ تک ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔
منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔