گرج چمک کے ساتھ با رشیں ، محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کر دی

 گرج چمک کے ساتھ با رشیں ، محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کر دی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نےآج سے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔بارشوں کا سلسلہ 28اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔  

 جڑواں شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، حبس اور گھٹن میں اضافہ ہونے سے شہری نڈھال ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ ہفتے بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 103ریکارڈ کی گئی ہے۔ سی ای آر پی آفس 161،سید مراتب علی روڈ پر شرح 157ریکارڈ، ایچی سن کالج 119،جوہر ٹاؤن آلودگی کی شرح 92ریکارڈ کی گئی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، صوابی اور سوات سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی آج بادل برسنے کا امکان ہے۔

 بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ 27 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے، 25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ اور اس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔