نان رجسٹرڈ مصنوعات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اہم اقدام 

پنجاب فوڈ اتھارٹی،ایکشن،نان رجسٹرڈ مصنوعات،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)مارکیٹ میں فروخت ہونے والی نان رجسٹرڈ مصنوعات کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہوگئی،لاہور سمیت صوبہ بھر میں جاری مہم کے دوران 304 مصنوعات نان رجسٹرڈ پائی گئیں۔سنگین خلاف ورزیوں پر 5 افراد کے خلاف مقدمات کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرا دیا گیا۔ 
مارکیٹ میں فروخت ہونے والی نان رجسٹرڈ پراڈکٹس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ مہم تیز کردی ہے۔لاہور زون سمیت صوبے بھر میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بندکردی گئیں۔

سنگین خلاف ورزیوں پر 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے 2 ملزمان گرفتار کرادیئے گئے ۔946 مقامات کو اصلاحی نوٹسز جبکہ 152 کو جرمانے عائد کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران 1014 کلو فوڈ پراڈکٹس، 912 لیٹر مشروبات تلف کیے گئے۔۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا ہے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کو پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ کرانا لازم ہے۔