ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

پنجاب یونیورسٹی،پی ایچ ڈی،ہائر ایجوکیشن کمیشن،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی کا بزنس مینجمنٹ پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بزنس مینجمنٹ پی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا جائے گا، پروگرام شروع کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے باضابطہ منظوری دے دی۔

ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان کا کہنا ہے پی ایچ ڈی پروگرام سے نئے علوم کی تخلیق میں مدد ملے گی۔اہم موضوعات پرتحقیق کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا بہت جلد پی ایچ ڈی بزنس مینجمنٹ پروگرام میں داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔