پی پی ایس سی کا امتحان دینے والوں کیلئے اچھی خبر

پی پی ایس سی کا امتحان دینے والوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا اعزاز، شعبہ انگریزی کے 22 طلبہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے 22 طلبہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر منتخب ہوگئے،شعبہ انگریزی کے تین طلبہ محمد معظم، ابریز شب خیز اورزین العابدین نے پنجاب کی سطح پر پہلی تینوں پوزیشنزبھی حاصل کیں۔

جی سی یووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے 22 طلبہ اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جی سی یو کو ان پر فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو کے دیگر شعبوں کے طلبہ نے بھی اپنے متعلقہ مضامین میں لیکچر کے طور پر تقرریاں حاصل کی ہیں۔

قبل ازیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت تحریری امتحان اور انٹرویو پاس کرنے والے امیدواروں کو سرکاری کالجوں میں لیکچررز تعینات کر دیا گیا،سرکاری کالجوں میں 145 لیکچررز تعینات کر دیے گئے۔

 محکمہ ہا ئرایجوکیشن نے پانچ مضامین میں نئے لیکچررز تعینات کر دیے ہیں،شعبہ سرائیکی میں سات لیکچررز، شماریات میں 47 لیکچررز تعینات کیے گئے ہیں،محکمہ ہا ئر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق کمپیوٹر سائنس میں 58 لیکچررز، سوشل ورک میں 10 لیکچررز تعینات کیا گیا ہے۔

سرکاری کالجوں میں کامرس کے 14 اور جغرافیہ کے مضمون میں 19 لیکچررز تعینات کیے گئے ہیں،سرکاری کالجوں میں تعینات ہونے والے نئے اساتذہ کو 20 اگست تک جوائننگ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer