(درنایاب)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا، فلائی اوور پر 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
شفاف ٹینڈرنگ اور لینڈ ایکوزیشن کی مد میں اس عوامی منصوبے میں 39 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی ہے - 606 میٹر طویل تین رویہ، دو طرفہ فلائی اوور 10 ماہ میں مکمل ہوگا- اس فلائی اوور کی تعمیر سے روزانہ 120,000 سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت میں ناصرف آسانی ہوگی بلکہ سگنل فری ٹریفک کی بدولت وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور پنجاب کا دل اور پنجاب کا کلچرل کیپیٹل ہے۔ لاہور اربن ڈویلپمنٹ اور بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبے ہیں اور ہم نے لاہور کا ماسٹر پلان بنایاہے جسے خوشحال لاہور سے منسوب کیاجائےگا۔
وزیراعلی نے کہا کہ لعل شہباز قلندر، جناح ہسپتال میں اربوں روپےسے فارسٹریشن لگائی جارہی تاکہ آلودگی پر قابو پایاجاسکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سمن آباد چوک میں بھی انڈر پاس، ایک موریہ پل کے قریب تین پارکنگ پلازے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے رہائشی منصوبے کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔
تقریب سے وزیربلدیات میاں محمود الرشید نے بھی خطاب کیا اور بزدار حکومت کو خراج تحسین پیش کیاوزیر اعلی پنجاب نے حکومت کے آئندہ لائحہ عمل کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور شاہی قلعہ کی بحالی اور وکلا لاہور ہائی کورٹ میں ٹاور بنایا جائےگا ، سروسز ہسپتال میں ہاسٹل اور جناح ہسپتال ایمرجنسی چار سو بیڈ کی بنائیں گے۔