ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام ممالک31اگست تک انخلامکمل کرلیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دوٹوک اعلان

 تمام ممالک31اگست تک انخلامکمل کرلیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دوٹوک اعلان
کیپشن: Zabihullah Mujahid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مطالبہ کیا ہے کہ  امریکا افغان ڈاکٹرز ، انجنئیرز اور اعلی تعلیم یافتہ شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا بند کرے۔  چاہتے ہیں کہ ہر قسم کا غیرملکی  انخلا 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک مکمل ہوجائے اگر مقررہ تاریخ تک انخلا مکمل نہ ہوا تو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 اپنی پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کابل ائیر پورٹ کے علاوہ پورے ملک میں حالات نارمل ہیں افغان در بدر ہونے کی بجائے انپے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں۔  کابل میں فعال سفارت خانوں کا شکریہ۔ ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملا ہیبت اللہ جلد منظر عام پر آئیں گے اور قوم کی رہنمائی کریں گے۔

انہوں نے کہا انہیں 80 فیصد یقین ہے کہ پنج شیر کا مسئلہ پرامن حل ہوگاجنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ تمام افغانوں کو تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔ افغان شہریوں کے لیے کابل ائیرپورٹ جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ وہاں ہجوم کو جمع ہونے سے روکا جا سکے اور سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔ صرف غیرملکی شہری اب کابل ائیرپورٹ جا سکیں گے۔

جنرل پرویز مشرف کی سزا سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ہمارا موضو ع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ٹارگٹڈ افراد کی فہرست ہے نہ کسی کو گرفتار کیا۔ہم نے سب کچھ بھلا دیا ہے۔ ہم امن لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارا واحد مقصد اپنے ملک کی تعمیر ہے۔

کابل میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ فوج کسی بھی ملک کی ایک اہم بنیاد ہوتی ہے، ہم پہلے سے بہتر فوج بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارے پاس جو فوجی موجود ہیں، انھیں شامل کیا جائےگا۔ سابق فوجیوں سے ایلیٹ اور مضبوط لوگ بھرتی کیےجائیں گے۔ اگلا نظام اس کا فیصلہ کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer