ویب ڈیسک: حاملہ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو حاملہ خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لےکر گھر جارہی تھی کہ 5 ملزمان نے راستے میں گھیر لیا اور اور شرمناک حرکت کی، ملزمان نے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے جس نے مبینہ طور پر بدلے کے لیے یہ گھناؤنی حرکت کی۔
واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کےبعد بھی پولیس ابھی تک پانچ میں سے تین افراد کو گرفتار نہیں کر سکی۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوہر کےسامنے خاتون سے ناروا سلوک کے واقعے پر اعلیٰ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ ناقابل برداشت ہے،متاثرہ جوڑےکوانصاف فراہم کیاجائے۔واقعہ مظفر گڑھ کے ایک علاقے میں پیش آیا۔
دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر (آرپی او) ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ دیگر 3 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کروائی جائےگی،ملزمان کو ضمانت کا موقع کیوں ملا؟اس بات کی انکوائری بھی کی جائےگی۔