انتظامیہ نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

انتظامیہ نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی
کیپشن: Approval of various development sceheme
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کورونا کو شکست دینے کے بعد چیئر مین پی اینڈ ڈی بورڈ عبداللہ خان سنبل کا پہلا اجلاس، مالی سال 2021-22 کے صوبائی ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں 5 ترقیاتی سکیموں کے لئےمجموعی طور پر 6کروڑ 50لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسران ، پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی،صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی۔

ان میں لاہور میں بڑے انٹر سیکشنز پر ٹریفک کی سٹڈی کے لئے 2کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ،اس منصوبے سے لاہور کے بڑے چوراہوں پر ٹریفک کے مسائل دور کرنے کے لئے سٹڈی کی جائے گی ،نئی بڑی شاہراہوں کو سگنل فری کرنے کے حوالے سے کام کیا جائے گا،اجلاس میں پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے مارکیٹ سروے اور اس کے انفراسٹرکچر  کے لئے 1 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer