ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان دریا میں ڈوب گئے

Selfie
کیپشن: Selfie
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد میں تانگہ سٹینڈ کے مقام پر سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دونوں نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔

سیلفی دور حاضر کے نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے، جو اب ہر عمر کے افراد کی پسند بن چکا ہے، تفریحی مقامات ہوں یا بازار، عوامی ونجی تقریبات ہوں یا تعلیمی ادارے، سبھی جگہوں پر لوگ سیلفی لیتے دکھائی دیتے ہیں، سیلفی فیور میں صرف عام افراد نہیں سیاسی و سماجی شخصیات، گلوکار اور فلمی ستارے بھی بری طرح مبتلا ہیں، سیلفی لیتے ہوئے اکثر افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ اس قسم کے خطرناک شوق پورے کرنے سے باز نہیں آتے۔ماہرین نفسیات نے سیلفی فیور میں مبتلا افراد کو ذہنی مریض قرار دیا ، بیماری کا نام سیلفٹس رکھ دیا گیا، ماہرین نفسیات کے مطابق سیلفیاں لینے کے شوقین افراد ذہنی مریض ہیں۔

حال ہی میں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب تانگہ سٹینڈ کے مقام پر گزشتہ رات افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں رات سیلفی بناتے ہوئے دو نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے، ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں  کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے موڑہ صادق سے  ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ 

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمر اسلم اور ممتاز مرتضیٰ دونوں دوست تھے جو سیر و تفریح کے لیے وادی نیلم گئے تھے اور ایک دوست سیلفی لیتے ہوئے پیر پھسلنے سے دریا میں گر گیا جبکہ دوسرے نے اسے بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی اور دونوں تیز موجوں کی نظر ہوگئے۔

 

 

 

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer