ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کراچی میں گہرے بادلوں نے ڈیرے جما لئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گاجبکہ رات کے وقت اسلام آباد، لاہور،راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے جبکہ کراچی میں گہرے بادلوں کے ڈیرے، درجہ حرارت میں بھی کمی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے ۔
شہر کا موسم گرم مرطوب ہے جبکہ درجہ حرارت 32سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 38سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب60 فیصدریکارڈ کیاگیا، شہر کا مجموعی ا یئرکا کوالٹی انڈیکس 154 ریکارڈ کیا گیا ہے