کورونا کی چوتھی لہر، مزید 91 افراد جان سے گئے

کورونا کی چوتھی لہر، مزید 91 افراد جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گزشتہ 24گھنٹوں  میں کوروناسےمزید 91 افراد انتقال کرگئے  جس کے بعد اموات کی تعداد 25ہزار94 ہوگئی۔

این سی او سی کےاعدادو شمار کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4 ہزار 75  نئے کورونا کیسز رپورٹ،مجموعی کیسز  کی  تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی،گزشتہ 24گھنٹوں  میں کورونا کے 59 ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.79 فیصد  ریکارڈ، پنجاب  میں 3لاکھ82ہزار332،سندھ میں 4 لاکھ  22  ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57  ہزار 721، اسلام آباد میں 96 ہزار 771، بلوچستان میں 31 ہزار 865، آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

 پنجاب میں کورونا سے11 ہزار 605 افراد،سندھ میں 6 ہزار 627، خیبرپختونخوا 4 ہزار 819، اسلام آباد 852، گلگت بلتستان 170، بلوچستان میں 336 اور آزاد کشمیر میں 685 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  دوسری جانب  امریکہ نےفائزرکمپنی کی تیار کردہ کوروناویکسین کےمکمل استعمال کی منظوری دیدی،جس کےبعدیہ دنیامیں مکمل منظوری حاصل کر نیوالی ویکسین پہلی بن گئی۔ اس سے قبل فائزر ویکسین کو دسمبر 2020 دنیا میں سب سے پہلے ہنگامی طور پر استعمال کی منطوری دی گئی تھی۔

ایف ڈی ای حکام کا کہنا ہے  کہ  16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے فائزر ویکسین کی دو خوراک کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی گئی ہے۔ ایف ڈی ای نے بتایا کہ فائزر نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے کلینکل ٹرائل میں شامل 44 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کرایا تھا، جس کی جانچ پڑتال کے بعد اس ویکسین کے مکمل استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔  فائزر کی تیار کردہ ویکسین بیماری کی روک تھام میں 91 فیصد تک مؤثر ہے۔