ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلے

ایل ڈی اے افسران کے تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑنے ٹاؤن پلاننگ کیڈر کی چار افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے۔

ٹاﺅن پلاننگ ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سدرہ تبسم کو تبدیل کر کے ان کی خدمات چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں ۔ تقرری کی منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رافعہ مجید کو ٹاﺅن پلاننگ ونگ میں تعینات کر دیا ہے ۔ ٹاﺅن پلاننگ ونگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس ہارون کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں ۔ ٹاﺅن پلاننگ ونگ میں ہی تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سونیا نواز کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بھی چیف میٹروپولیٹن پلانر کے سپرد کر دی ہیں اور انہیں ون ونڈو سیل پر میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کا فوکل پرسن بھی لگا دیا ہے۔

ادھر ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا، ڈی جی نے حالیہ بارشوں سے انڈر پاس میں جمع ہونے والے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر جاری کام کے بارے میں بریفنگ دی ، ڈائریکٹر جنرل نے پراجیکٹ سائٹ اور سٹرکچر کا معائنہ کیا ۔

ڈائریکٹرجنرل کا حالیہ بارشوں سے انڈر پاس میں جمع ہونے والے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا مجموعی طور پر85فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ فردوس مارکیٹ اور گردو نواح کے علاقے سے آنے والا بارش کا پانی سنبھالنے کے لیے 10خصوصی کنویں تعمیر کئے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے قرشی پارک میں 11لاکھ گیلن استعداد کا سٹوریج ٹینک تعمیر کیاجائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کو پانچ ستمبر تک گاڑیاں گزرنے کے قابل بنایاجائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer