سٹی42: صرافہ بازاروں میں سونا 400 روپے مہنگا، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 4 سو روپے ہوگئی، 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 4 سو روپے ہوگئی اور 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کے گزشتہ دو ہفتوں میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کی کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کی وجہ سے سونے کی شوقین خواتین نے خوشی کا اظہار کیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی جبکہ خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ17 ہزار300 روپے کا ہواتھا،22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ7 ہزار525 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1380 روپے مقرر ہوئی تھی۔
پاکستان میں سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ اس قیمتی دھات میں عالمی سطح پر بھاری سرمایہ کاری ہے جسے موجودہ غیر یقینی معاشی صورت حال میں سب سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے۔ سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق دوسرے لفظوں میں ’سونے کی ذخیرہ اندوزی‘ عالمی اور مقامی سطح پر زور و شور سے جاری ہے جس نے اس کی قمیت میں بے پناہ اضافے کو جنم دیا ہے۔
سونے میں سرمایہ کاری کو اس وقت دنیا بھر میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عارف حبیب کموڈٹیز کے چیف ایگزیکٹیو احسن محنتی کا کہنا ہے کہ دنیا میں جب بھی معاشی طور پر غیر یقینی صورتحال ابھری ہے تو سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھا جاتا ہے۔