ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں تعینات کلیریکل سٹاف بارے اہم خبر

سکولوں میں تعینات کلیریکل سٹاف بارے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیند ریاض)سکول ایجوکیشن نےایک عہدے پرتین سال مدت پوری کرنےوالےکلیریکل سٹاف کےتبادلوں کا اعلان کردیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نےمن پسند سٹاف کوبچانےکے لئے مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کےمطابق ایجوکیشن اتھارٹی کا من پسند ملازمین کواپنےدفتر میں ہی تبدیل کرنےکا پلان ہے،ینگ کلرکس اتحاد لاہورکےصدر فیض رسول کا کہنا ہےکہ ایجوکیشن اتھارٹی میں کچھ ملازمین دس سال سےبھی تعینات ہے،من پسند ملازمین کو دفترمیں ہی دوسرے عہدے پر تعینات نہیں ہونے دیں گے۔

فیض رسول نےمزید کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے پیکٹ پنجاب کے9 ستمبر کےاحتجاج میں شریک ہوں گے،انہوں نےکہا کہ تین سالہ مدت ملازمت پرکلیریکل سٹاف کےتبادلوں پرسیکرٹری ایجوکیشن کےشکریہ گزار ہیں،دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہےکہ ایک عہدے پر تین سال مدت پوری کرنے والےتمام کلیریکل سٹاف کومیرٹ پر تبدیل کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer