ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مریضوں کا نیا ریکارڈ جاری

کورونا مریضوں کا نیا ریکارڈ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے،گزشتہ24گھنٹوں کےدوران پنجاب میں کوروناکے55نئےمریض سامنےآئے۔

محکمہ داخلہ نےکورونامریضوں کا نیا ریکارڈجاری کردیا، جس کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کےدوران پنجاب میں کوروناکے55نئےمریض سامنےآئے، محکمہ داخلہ ریکارڈ کے مطابق صوبےمیں24گھنٹوں کےدوران کوروناسےکوئی موت نہیں ہوئی،جبکہ 24گھنٹوں میں کوروناکے11مریض صحت یاب ہوئے۔

ملک میں کورونا کے کیسز میں مزید کمی کے سبب ایکٹو کیس 10ہزار188رہ گئے۔دو لاکھ 76 ہزار 829 افراد اب تک وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔چوبیس گھنٹوں میں 496 نئے کیس سامنے آئے۔چوبیس گھنٹوں میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے۔ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 6ہزار244 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 496 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مجموعی کیسز2 لاکھ 93 ہزار261ہو گئی، سندھ میں1لاکھ 28ہزار284 ،پنجاب میں96ہزار233 ،خیبرپختونخوا 35ہزار766،اسلام آباد میں 15ہزار515، بلوچستان 12ہزار527 ،آزاد کشمیر2ہزار254 اور گلگت بلتستان میں 2ہزار682تعداد ہوگئی۔

گزشتہ ایک روز میں مزید 9اموات کے بعد مجموعی تعداد 6ہزار244 ہوگئی ، یہ تمام نو اموات صرف سندھ میں ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی، اس وقت ملک بھر کے ہسپتالوں میں 1ہزار163مریض زیرعلاج ہیں، ایکٹیو کیسزصرف 10 ہزار188رہ گئے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2لاکھ 76 ہزار829 تک پہنچ گئی ،ملک بھر میں 115مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

ماہرین طبی کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer