ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے 4اموات ، مجموعی تعداد 6 ہزار 235 ہوگئی

کورونا سے 4اموات ، مجموعی تعداد 6 ہزار 235 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 10 ہزار 694 رہ گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 694 ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 956 افراد کے ٹیسٹ ہوئے۔ کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 75 ہزار 836 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 235 ہوگئی۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔  درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

Shazia Bashir

Content Writer