ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) شاہدرہ وڑ کی ری ماڈلنگ کے پیش نظر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، پختہ تجاوزات مسمار جبکہ کاؤنٹرز قبضے میں لے لیے گئے، کمشنر لاہور نے روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت کر دی۔

شاہدرہ چوک میں ایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف ہیوی مشینری سے آپریشن کیا گیا۔ زبیر وٹو کا کہنا تھا کہ شاہدرہ چوک کی ری ماڈلنگ اور ٹریفک کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث تجاوزات ہٹادی گئی ہیں۔ درجنوں دکانوں کے باہر پختہ تجاوزات مسمار کی گئیں جبکہ عارضی تجاوزات قبضے میں لے لی ہیں۔

کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی خصوصی ہدایت پر کیے گئے آپریشن میں راوی، شالامار زون اور اسپیشل سکواڈ نے حصہ لیا۔ کلین اینڈ گرین مہم کی مناسبت سے روزانہ کی بنیاد پر زونل انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔