ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقی کے منتظر ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

ترقی کے منتظر ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کے ترقی کے منتظر ملازمین کی ترقیوں کے احکامات جاری، یونیورسٹی ایڈمن بلاک اور مختلف شعبہ جات کے 34 ملازمین کو ترقیاں دیدی گئیں۔     

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ہدایت پر 34 ملازمین کے ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے موسٹ سینئر 11 ایڈمن آفیسرز، 9 سینئر کلرکس اور 14 جونیئر کلرکس کو بالترتیب اسسٹنٹ جسٹرار/ ٹریژرر/کنٹرولر، اسسٹنٹ اور سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازمین کی ترقیاں میرٹ اور یونیورسٹی ضوابط کے مطابق کی گئی ہیں۔ ان ترقیوں سے ملازمین میں یونیورسٹی کی بہتری کے لیے مزید کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔