کرپشن فری پنجاب کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

کرپشن فری پنجاب کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب میں میگا منصوبوں کیلئے بیوروکریسی کی نئی حکمت عملی، میگا پراجیکٹ کی منظوری سے قبل پی سی ون کے دستاویزات کی تصدیق کیلئے نیب کو بھیجا جائے گا۔

کرپشن فری پنجاب کیلئے حکومت نے اہم قدم اٹھایا گیا ہے کہ پنجاب کے میگا پراجیکٹ کی منظوری سے پہلے ہر طرح کی دستاویزات نیب سے بھی کلیئر کرائی جائیں گی، کسی بھی پراجیکٹ کی منظوری نیب کی اجازت سے مشروط کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فیصلے سے سیاسی مداخلت کا بھی خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاسوں میں بعض افسران نے تحفظات ظاہر کئے تھے کہ اتھارٹیز کو میرٹ پر فنڈز جاری کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں اب بیوروکریسی کوئی رسک نہیں لے سکتی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا منصوبوں کیلئے مالیت کا تخمینہ لگایا جائے گا کہ کتنے مالیت سے بڑھنے والے منصوبے کے دستاویزات کی تحقیقات نیب سے کرائی جائیں۔