ملک اشرف: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے75ججزکو تربیتی کورس کی اجازت دے دی، ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں دو ستمبرسے کورس شروع کریں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے تربیتی کورس کی منظوری دی، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نئے مالی سال کے دوران ضلعی عدالتوں کےججز کا پہلا تربیتی کورس ہوگا، لاہور سمیت صوبہ بھر کے25 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اورپچاس سول ججز اس تربیتی کورس میں شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے، افتتاحی تقریب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی، ڈائریکٹر سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل ڈائریکٹرعارف علی، سینئرانسٹرکٹرسہیل ندیم چیمہ سمیت دیگر بھی موجود ہوں گے۔ چھ روزہ تربیتی کورس مکمل ہونے کے بعد ججزکو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔